پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سانحہ لاہور میں درج مقدمات میں 9 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔
جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا جانا تھا،
شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج آج 9 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
کوٹ لکھپت جیل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالتی احکامات کے بعد شاہ محمود قریشی کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا،
ان کی قانونی ٹیم بھی لاہور روانہ کر دی گئی ہے۔