شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر بن گئیں
رائل کورٹس آف جسٹس میں ایک تاریخی تقریب میں رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھایا۔
یہ واقعہ برطانوی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،
شبانہ محمود نے قرآن پاک پر ‘بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے تحفظ اور انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا،
حلف اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔
تقریب کے دوران پہلی خاتون چیف جسٹس ڈیم سو کار نے کئی تاریخی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ‘ٹرپل فرسٹ کا دن ہے،
پہلی بار کسی لارڈ چانسلر نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا،
پہلی خاتون لارڈ چانسلر، اور پہلی بار ایک خاتون چیف جسٹس نے لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھایا
یہ سنگ میل ہمارے آئین کے جاری ارتقاء کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں