شفقت محمود نے کیا سیاست چھوڑنے کا اعلان؟ تفصیلات جانیے

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
شفقت محمودکا کہنا تھا کہ بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔
میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔
شفقت محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے اور نہ ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔
یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے،
میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب کا مشکور ہوں۔
جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا، میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں ۔
جنہوں نے دو دفعہ مجھے شرف نماندگی بخشا، ملک کی خدمت کا یہ جذبہ تاحیات رہے گا۔
اور امید ہے کے تحریر تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں