شمالی افغانستان میں بس الٹنے سے ہلاکتیں: حادثے کی تفصیلات اور متاثرین
شمالی افغانستان میںبس الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے
شمالی افغانستان میں ایک بس الٹنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔
صوبہ بغلان کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے بتایا کہ
حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکوں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔
مارچ میں افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بس اور آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں