شہری نے سستی بجلی کی فراہمی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

شہری نے سستی بجلی کی فراہمی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے
جب کہ سستی بجلی کی فراہمی کے لیے درخواست مقامی شہری شیخ لطیف شاہد نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے۔
درخواست میں وفاقی سیکرٹری توانائی اور چیئرمین نیپرا کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں سے غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے،
عدم ادائیگی پر مساجد کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافے سے غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے،
درخواست کے مطابق ہزاروں روپے کے بھاری بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث مساجد کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔
بجلی کے بل بڑھنے سے لوگ گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔