سی ٹی او لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا،
جلوس کے راستوں کے گرد ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں کارروائی کو یقینی بنائیں
اور نویں اور دسویں محرم کے دوران شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔