ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ شام کے ساتھ پہلے کی طرح تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں
اور کسی بھی وقت صدر بشار الاسد کو مذاکرات کی دعوت دے سکتے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ روسی صدر اور عراقی وزیراعظم تعلقات کی بحالی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صدر بشار الاسد ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ ترکی اور شام کے درمیان 2011 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔