عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہوا۔
پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 85.18 ڈالر فی بیرل پر تھی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 82.41 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں 4 ہفتے کے اضافے کے بعد 1.7 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی تھی،
جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 1.1 فیصد کمی ہوئی تھی۔