“عمران خان فوج سے مذاکرات کے لیے تیار: فوج کو نمائندہ مقرر کرنے کی پیشکش”

“عمران خان کا فوج سے مذاکرات کا اعلان: فوج کے بگڑے بچے سے تشبیہ اور تنقید کی وضاحت”

عمران خان فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فوج سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم بات کریں گے۔
عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے فوج سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی فوج پر الزام نہیں لگایا بلکہ تنقید کی ہے۔
عمران خان نے فوج کو بگڑے ہوئے بچے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں بگڑا بچہ ہو تو تنقید کی جاتی ہے اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی حالیہ گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ فوج کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزام لگایا؟
جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے صرف تنقید کی ہے، ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں