پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہوں گے
جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں شاندانہ گلزار کو بھی شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کے مسائل اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ دیں گی
جس کے بعد کمیٹی ناموں کی حتمی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گی۔ اس پر غور کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی پر پابندی عائد کر دی ہے
اور رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔