“کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے اقدامات کرنے کی تاکید کی”
غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، کملا ہیرس
اسرائیلی وزیراعظم نے نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا وقت آگیا ہے۔
کملا ہیرسنے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے لیے اقدامات کریں۔
اس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکملا ہیرس نے کہا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران اور اپنے دفاع کے حق پر بات چیت کی۔
لیکن یہ بات اہم ہے کہ کوئی اپنا دفاع کیسے کرتا ہے۔
کملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا کہ ‘خطے کی پیچیدگی، اہمیت اور تاریخ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں