“ملک بھر کی غلہ منڈیاں بند کرنے کا اعلان: ہول سیل گروسرز کا احتجاج اور مہنگائی کا خدشہ”
ہول سیل گروسر ایسوسی ایشن کی جانب سے غلہ منڈیوں کو بند کرنے کا اعلان
کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر کی غلہ منڈیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر ضروری ٹیکسز اور بجٹ میں تاجر طبقے کے خلاف اٹھائے گئے۔
اقدامات کے خلاف دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ تاجر بھی حکومت سے ناراض ہیں۔
اس سلسلے میں کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ملک بھر کی غلہ منڈیاں بند رہیں گی۔
چیئرمین ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق بدھ کے روز سے پاکستان بھر کی غلہ منڈیاں بند کرنے جا رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی ، اس دوران حیدرآباد ،سکھر،لاہور ،فیصل آباد، روالپنڈی ،گوجرانولہ ، کوئٹہ، پشاور، مردان سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیاں کل سے سپلائی بند کردیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں موجودہ ٹیکس سے ہر دال کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوگا۔
اس کے نتیجے میں دالوں کی قیمت 20 روپے سے 50 روپے بڑھ جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں