غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،
جہاں ان کا استقبال ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ڈی جی ایل ڈی اے فاروق طاہر نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارگردگی، جاری منصوبوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہریوں کے رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے
جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹوں کی اسکروٹنی (سرجنگ) کی جا رہی ہے۔ اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔