خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلام نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو خیبرپختونخوا میں زرعی اراضی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی اور این او سی اور دیگر قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
جس میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہےکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔