“غیر ملکی قرضوں کا ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو مالی مشکلات کا سامنا”
مالی امداد میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا ہدف پورا نہ ہو سکا
بین الاقوامی مالیاتی امداد میں کمی کی وجہ سے پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے 17 ارب ڈالر کے مقابلے میں صرف 9.81 بلین ڈالر ملے۔
اقتصادی امور کے ڈویژن نے غیر ملکی مالی امداد اور قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
گزشتہ مالی سال میں 17.61 بلین ڈالر کے تخمینہ کے مقابلے میں صرف 9.81 بلین ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جا سکا۔
اعداد وشمار کے مطابق جون کے دوران 2 ارب 25 کروڑ 74 لاکھ ڈالر بیرونی ذرائع سے قرض لیا گیا۔
کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 1 ارب 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق باہمی معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ جون کے دوران 2 کروڑ 46 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 8 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فارن کمرشل قرض لیا۔
جولائی 2023 سے جون 2024 تک کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 28 کروڑ ڈالر قرض لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں