سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم 47 سے ملک نہیں بنایا جاسکتا، اشرافیہ کی حکومت ایک فیصد کی حکومت ہے جو نظام بدلنا نہیں چاہتی،
شاہد خاقان عباسی نے آج عوامی پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہمیں اقتدار عوام کو دینا چاہیے،
ملک کی کوئی بات نہیں، پاکستان میں پارٹیاں مخصوص مقاصد کے لیے بنی ہیں،
ہم نے ابھی تک کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی۔
اہل لوگ سیاست کا حصہ ہوتے ہیں لیکن ہر منتخب شخص قابل قبول نہیں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس سیاستدان کی شہرت اچھی نہ ہو وہ عوام پاکستان کا حصہ نہیں ہو سکتا۔