پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لیے ملتوی کر دی،
چیئرمین ایف بی آر، حکومتی کمیٹی میں شامل چار وفاقی وزراء نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔.
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملوں کا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے معاہدے کے باعث ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔