فواد خان جلد ہی بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت سے ہندوستان میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
فواد خان کا شمار پاکستان کے میگا اسٹارز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،
انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے انہیں وہاں بھی کافی شہرت ملی۔
فواد خان نے 2014 میں فلم ‘خوبصورت سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، جس میں سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان جلد ہی بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے جا رہی ہے
جب کہ فلم اس وقت پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد لندن میں شروع کی جائے گی،
اس کے علاوہ فلم سے متعلق کوئی اور معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔