پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی،
جس کے دوران پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں فورٹیفائیڈ آٹا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
پنجاب میں فلور پرمٹ میں کرپشن کرنے والے افسر کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
فورٹیفائیڈ آٹے سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔