عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پابندیاں حالات کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں
نقصان پہنچانے کے لیے نہیں، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔
شاہد خاقان عباسی نے پر کہا ہے کہ فون ٹیپنگ کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے، فون ٹیپنگ کا موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،
، آئین چادراور چاردیواری کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں حالات کوٹھیک کرنے کیلئے ہوسکتی ہیں،خرابی کیلئے نہیں،
ایسی کیا عجلت تھی ایک دن میں نوٹیفکیشن جار ی ہوگیا، آزادی اظہار رائے پرقدغن نہیں لگائی جاسکتی۔