قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بات چیت تیز ہوگئی ہے،
انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ اور سلیکٹرز کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مالیاتی ماڈل اور معاوضے میں مختلف اسٹریمز کے تحت تبدیلیوں پر اتفاق کیا گیا ہے
، اے کیٹیگری کو سب سے زیادہ ماہانہ تنخواہ تقریباً 61 لاکھ روپے ملتی ہے، اے کیٹیگری کو 42 سے 45 لاکھ روپے تک لانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کیٹیگریز میں بھی ماہانہ معاوضے میں کمی کی تجویز ہے
، 3 سال کے بند مالیاتی پیکج میں 30 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیا گیا تھا،
پی سی بی 12 ماہ بعد کارکردگی کی بنیاد پر فہرست کا جائزہ لے رہا ہے۔