لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی اور لاروا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،
شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے عزیز بھٹی ٹاؤن سے گزشتہ 24 روز کے دوران ڈینگی کے 2 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں،
632 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، جب کہ ڈینگی سرویلنس شدید متاثر ہے۔
شہر میں ڈینگی سرویلنس بری طرح متاثر ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ ہیں۔
شہر میں ڈینگی لاروا میں اضافہ تشویشناک ہے، اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 12 مریض زیر علاج ہیں
، ڈینگی کے مریضوں کے لیے 1044 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
، ڈینگی لاروا تلف کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی کی نگرانی اور مون سون سے پہلے لاروا تلف کرنے کے حوالے سے بہت کم کام کیا جا رہا ہے
، ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ سے مریضوں کی پیچیدگیاں بھی بڑھیں گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی اور لاروا کے کیسز میں اضافہ
-