لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کا نام بار بار تبدیل کیا گیا، تفتیشی افسران نے کیس میں بدنیتی کا مظاہرہ کیا
، درخواست گزار کی رہائی کے بعد بار بار گرفتاری کا مقصد عدالتی نظام کو شکست دینا ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ لاہور اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزار کو جیل میں ہونے کے باوجود حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر آئندہ مایوس نہیں کریں گے،
جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کو بھی سامنے رکھا جائے۔