لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی سخت کارروائی سے قومی خزانے کی بچت
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اقدامات سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات کا سخت نوٹس لیا۔
جس کے بعد ہائی کورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی سامان خریدنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار ابر گل خان کے مطابق پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ہی ویڈیو لنک سسٹم موجود ہے۔
اور پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعتیں ہو رہی ہیں۔
تمام ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے لہٰذا نئے سامان کی خریداری کی ضرورت نہیں۔
سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں