ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ماری گیس کا کہنا ہے کہ غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماری گیس کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی ہے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر ڈرلنگ کی گئی جس میں سے 5 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس کے ذخائر پائے گئے۔
ریگولیٹری تعمیل کے بعد کنویں سے پیداوار کو سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ تیل اور گیس کی ترقی کی کمپنی نے کہا کہ ناشپا 4 کنویں سے پیداوار میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے۔
او جی ڈی سی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ناپشا کے کنویں سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،
ناپشا 4 کنویں سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 330 بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔