ماہانہ پنشن کا نظام ختم، نئی اسکیم نافذ

خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کرکے پنشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے نئی اسکیم نافذ کردی ہے،
جس کے تحت ماہانہ پنشن کا نظام ختم کردیا گیا ہے، اس اسکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پنشن کا نیا نظام جون 2022 کے بعد تعینات ہونے والے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا، لیکن اسے ابھی تک سویلین بیوروکریسی کے لیے لاگو نہیں کیا گیا
، اس پروگرام کے ساتھ صوبائی بیوروکریسی میں شامل ہونے والے نئے افسران تک بھی توسیع کردی گئی۔
اس نئی سکیم کے تحت خیبرپختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے سرکاری ملازمین کی روایتی پنشن ختم کر دی ہے۔
جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو اب ماہانہ پنشن نہیں ملے گی لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں یکمشت ادا کیا جائے گا۔