نئے بیل آؤٹ پیکج پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ معاہدے پر پہنچنے کی امید ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق نئے بجٹ پر عملدرآمد سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بھی جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کا عندیہ دیا تھا۔
پاکستان کو مجوزہ تین سالہ بیل آؤٹ پیکج کے تحت 6 سے 8 بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
نئے قرض کا حصول آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق معاشی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔