وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا درد محسوس کرتا ہوں، 200 یونٹ مالکان کو ریلیف دیا ہے، دیگر صارفین کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو بجلی کے صارفین، سرکاری اداروں کے لیے ریلیف کے بل اور قومی اسمبلی سے بل کی منظوری پر حکمران جماعت کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی نے بل کی منظوری دے دی، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے بجلی کے بلوں میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن کے پاس 200 یونٹ ہیں انہیں ریلیف دیا گیا ہے،
ہم عوام کا درد محسوس کرتے ہیں، 50 ارب روپے سبسڈی کے طور پر دیں گے۔