محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تما م مجالس کے لیے 3 درجے سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،
تمام حساس مقامات پرمجالس کے داخلی اور خارجی راستے مختص کیے جائیں،
مجالس میں آنے والے ہر شہری کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کی جائے۔
مجلس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔
لاؤڈ سپیکر صرف مجلس کی حدود میں استعمال کیے جائیں اور فاصلے پر بنائے جائیں۔