وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محکمہ خوراک کی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 629 سے زائد فلور ملز، فلور ڈیلرز اور پرچون کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
اور ناقص انتظامات پر 4 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، وارننگ نوٹسز جاری، فیصل آباد میں 128 مقامات کی چیکنگ کی گئی،
لاہور ڈویژن میں ساہیوال میں 64 جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں 74 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
ملتان ڈویژن میں40بہاولپور 38 اور ڈی جی خان میں 88 مقامات چیک کیے،گجرات ڈویژن میں 42 جبکہ گوجرانوالہ میں 45 مقامات کی چیکنگ ہوئی۔
بلال یاسین نے کہا کہ چھٹی کے روز بھی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر کڑی نظر رکھی گئی،
لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں طلب سے زائد سٹاک پرچون اور ہول سیل مارکیٹ میں دستیاب ہے،
منڈیوں میں گندم کی ترسیل میں نمایاں اضافہ سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔