محکمہ پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر چوہدری انعام الحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سرکاری محکمہ جات میں سب سے صف اول محکمہ پنجاب پولیس جس سے تقریباً ہر شخص ہر فرد کا پالا پڑتا ہے پنجاب پولیس کے بغیر امن و امان کی صورتحال بھی برقرار نہیں رہتی ہے محکمہ پنجاب پولیس کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر عثمان انور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب جنہوں نے بہت کم عرصے میں صوبہ پنجاب میں ملازمین و افسران و سربراہان کو بہت عرصے سے رکی ہوئی محکمانہ ترقیاں اور جدید سہولیات سے لیس کیا ہے تھانوں کی حالت بھی بہتر بنوائی سب سے مظلوم کمیونٹی خواجہ سراؤں کے لیے وکٹم سپورٹ آفیسر جیسے آسامیاں بھی پیدا کروائی عوام الناس اور محکمے کے درمیان فاصلے اور خلا کو کم کیا تحریر کا سب سے اہم پہلو یا اہم نقطہ نظر ہے ایسے پولیس افسران کی قلم کے زریعے حوصلہ افزائی کرنا جو محکمہ کی نیک نامی عزت کا سبب بنتے ہیں جنکے حسن اخلاق ، رویہ اور انداز گفتگو ، عوامی خدمت کا سلسلہ جسکی سے محکمہ پنجاب پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاسکے میری توجہ میری نظر کا محو محبت ہیں چوہدری انعام الحق ایس ڈی پی او (سرکل پولیس آفسیر صدر پاکپتن) جنہوں نے بابا فرید الدین گنج شکر کی نگری ضلع پاکپتن کے تقریباً ہر تھانہ میں بطور ایس ایچ او تعینات رہے اور بطور ڈی ایس پی عارف والہ بھی تعینات رہ چکے ہیں انہوں نے اپنی تعنیاتی کے دوران عوام الناس کو انصاف فراہم کیا مدعی مقدمہ کی داد رسی کی اور قانون شکن کو سخت سزا دلوائی ہے امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش اور محدود وسائل کے باوجود فرض شناسی کی بے نظیر ، تاریخ رقم کی ہے سرکل عارف والہ کے تھانہ جات قبولہ ، صدر ، سٹی ، احمد یار ،رنگشاہ کی عوام اب بھی انہیں اپنی نیک تمناؤں و دعاؤں میں یاد رکھتی ہے ماہ رمضان المبارک ، ماہ محرم الحرام ، ماہ ربیع الاول کوئی بھی تہوار ، کسی بھی قسم کے حالات ہوے ہیں تو انہوں نے ثابت قدمی فہم و فراست دانشمندانہ اقدام کے ساتھ پنجاب پولیس کے مورال کو بلند کروانے کے لیے کوشاں رہے ہیں حب الوطنی کے جزبہ سے سرشار ہوکر عوام الناس کی داد رسی کرتے ہوئے قانون و انصاف کا بول بالا کیا ہے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکی محکمانہ خدمات کا اعتراف بھی کیا گزشتہ دنوں پاکپتن ڈسٹرکٹ میں دیوان مودود مسعود چشتی نے ماہ محرم الحرام ،عرس مبارک میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے اور زائرین بابا فرید الدین گنج شکر کی سیکورٹی احسن طریقے سے سرانجام دلوانے پر انکی خدمت کا اعتراف کیا انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز سے نوازا دیوان مودود چشتی کی جانب سے انکی محکمانہ خدمات کا اعتراف نے انکی فرض شناسی ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنے پر یوں سمجھ کہ سند جاری کردیا ہے ضلع پاکپتن میں انمول ہیرا آفیسر ہیں انکے مد مقابل ابھی تک کوئی ایسا آفیسر ضلع پاکپتن میں تعینات نہیں ہوا ہے عارف والہ کی عوام کی بے لوث دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ رہتی ہیں اللہ تعالیٰ مزید انکو استقامت عطاء فرمائے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں