“مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں: حکومت کا اہم فیصلہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس”

“مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں: عدالتی فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد”

حکومت کا مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق حکومت نے مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کی جائے گی۔
اسمبلی اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور خودمختاری پر بھی بحث ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قوانین کی منظوری کا بھی امکان ہے جو مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل بلایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 13 ججز پر مشتمل فل بنچ نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سنایا تھا۔
جس میں عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں دینے کا حکم جاری کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں