مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم
جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی سے تعلقات پر غور
جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ۔
جب کہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں پاپی ٹی آئی سے اب تک کے رابطوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کامران مرتضیٰ، مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
مولانا فضل الرحمان جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی رہنمائی کریں گے۔
جبکہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کی کمیٹیوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں