ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل آباد میں 24 گھنٹے میں چکن کی قیمت میں 22 روپے اضافے کے بعد سرکاری قیمت 552 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 98 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں برائلر گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت 541 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،
فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 253 روپے فی درجن ہو گئی۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 15 روپے اضافے کے بعد سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے
تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔