رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی لاپتہ: نامعلوم افراد نے اٹھایا
رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی گزشتہ روز سے لاپتہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔
مہر جاوید نے بتایا کہ معظم خان جتوئی کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 3 بجے مظفر گڑھ میں 25 افراد دیوار پر چڑھ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔
اس نے بتایا کہ گھر کے باہر لوگوں نے ان پر گولیاں بھی چلائیں لیکن وہ محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔
دوسری جانب مظفر گڑھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کے گھر پر کارروائی پر لاتعلقی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں