زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری ملتان میں آگ کی خبر: رپورٹ”
ملتان میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ملتان کے صنعتی علاقے میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
معلومات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کیمیکل کی بھاری مقدار موجود ہے۔
پیٹرو کیمیکل کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے، 15 سے زائد گاڑیاں ریسکیو میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر 15 سے 20 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔
آگ پیٹرو کیمیکل سے لگی جب کہ کیمیکل کے باعث دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث فیکٹری کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دیکھے جا سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں