ملک بھرمیں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بھر میں ہڑتال پر ہے، مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہیں، لاہور میں آج کئی پمپ بند رہیں گے
، مختلف علاقوں میں رات گئے پیٹرول کی فروخت بند کردی گئی، مال روڈ، ٹمپل روڈ، علامہ، اقبال روڈ۔ اور گڑھی شاہو میں کئی پٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔
شہر کے بیشتر پٹرول پمپ کھلے ہیں اور سرکاری اداروں کو تیل سپلائی کرنے والے کھلے رہیں گے۔
جبکہ رینجرز کی نگرانی میں چلنے والے پمپس بھی کھلے رہیں گے، لاہور میں 90 فیصد سے زائد پیٹرول پمپ کھلے ہیں،
راولپنڈی، اسلام آباد میں صورتحال مختلف ہے، ہڑتال کے آثار نظر نہیں آتے، پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے جزوی ہڑتال ہے۔
کراچی میں کچھ پیٹرول پمپ کچھ بند، کچھ کھلے، کھلے پیٹرول پمپس پر معمول سے زیادہ رش ہے،
سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے، پیٹرولیم ڈیلرز نے ایڈوانس ریٹرن ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔