ملک نئے عام انتخابات کی تیاری کرے، پی ڈی ایم کی حکومت ڈوب چکی ہے: عمر ایوب
ملک نئے عام انتخابات کے لیے تیار رہے: عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاک فوج اور تحریک انصاف کو آمنے سامنے لانا چاہتی ہےؤ
لیکن تحریک انصاف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ڈوب چکی ہے۔
ملک نئے عام انتخابات کی تیاری کرے، نئے انتخابات ہی ملک کی ترقی کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کردی گئیں۔
پی ٹی آئی کے بانی عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو رہائی تک جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں