وزیر اعظم شہباز شریف نے باصلاحیت نوجوانوں کو پاکستان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کی مہارتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
ہم اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے بھی آراستہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین کے دوران نوجوانوں کو آئی ٹی اور زراعت کی تربیت کے لیے بھیجنے پر بات ہوئی۔
تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید زراعت کی تربیت دی جائے گی،