پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایک بیان میں ڈی جی پی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 12 سے 14 جولائی تک جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی بہ سکتا ہے۔ اور پنجاب کی نہروں میں شہری سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ کو چوکنا رہنا چاہیے
اور طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسم کی خرابی کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے
جب کہ ریسکیو، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسم کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔