اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا
جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی
جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچرا، کینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلام پورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا۔
لاہور میں سب زیادہ بارش تاجپورہ میں 203 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن راوی میں 133، مغلپورہ میں 132 اور اقبال ٹاؤن میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 88، قرطبہ چوک 70، سمن آباد 65، ایئرپورٹ 59، اپر مال 51، گلبرگ 41، نشتر ٹاؤن 40، جیل روڈ 38 اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔