سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے بعد ری پبلکن کنونشن کو ملتوی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا
جب کہ حملہ آور ہلاک اور ایک شخص بھی اس واقعے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے بٹلر میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
حملے کے ایک دن بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانفرنس ملتوی نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth پر ایک پیغام میں کہا کہ حملے کے بعد انہوں نے کانفرنس کو دو دن کے لیے ملتوی کرنے کے بارے میں سوچا
لیکن وہ حملہ آور یا قاتل کے خوف سے اپنی تقریب ملتوی نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانفرنس وقت پر ہو گی اور وہ آج وسکونسن روانہ ہو رہے ہیں۔