وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹے کی قلت نہیں ہوگی اور روٹی مہنگی نہیں ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت سے صرف غریب متاثر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی، ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔