ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 89 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے
،صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یوں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔
خیال رہے کہ گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو بھی شکست دے چکی ہے۔