وزارت داخلہ نےمحرم الحرام میں ملک بھرمیں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی

وزارت داخلہ نے محرم کے دوران ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوج کی تعیناتی صوبوں کی جانب سے زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
پاکستانی فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی۔
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کی حکومتوں نے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی
، آزاد کشمیر اور اسلام آباد نے بھی محرم کے دوران فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر محرم کے دوران سندھ میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔