وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی شاپس پر دالوں اور چاول پر سبسڈی 300 فیصد بڑھانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا
جس میں وزیر اعظم کے نئے ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی شاپس پر دالوں اور چاول پر دی جانے والی سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے ریلیف پیکیج کے تحت دالوں، ٹوٹے چاول، گھی اور چینی پر سبسڈی بڑھا کر شہریوں کو بنیادی اشیاء پر مزید ریلیف دینے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر تجاویز متفقہ طور پر منظور ہو گئیں
تو دالوں، چنے اور ٹوٹے چاول پر سبسڈی ریلیف موجودہ 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے اور فی کلو گھی پر ریلیف
موجودہ 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا جائے گا۔
70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے جبکہ چینی پر سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ سکیم کے تحت وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں بوجھ اٹھائے گی
اور شہریوں کو بنیادی اشیاء سستے داموں فروخت کرے گی۔