وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقوں لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر پہنچیں اور اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے ریگولرائز کیا جائے یا نہیں۔
اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ازسرنو تعمیر اور خوبصورتی کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹرام لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقوں میں چلے گی۔
میٹنگ میں گلبرگہ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا،
کریم بلاک سے موٹروے سگنل فری کوریڈور اسکیم کو میٹنگ میں منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مینار پاکستان اور چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔