وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم اور آٹے کی قیمتیں مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم اور آٹے کی قیمتیں مقرر
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریاست میں آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پوری ریاست میں آٹے اور گندم کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 900 روپے، اٹک اور جہلم میں 890 روپے اور چکوال، شیخوپورہ اور قصور میں 870 روپے ہوگی۔
گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں دس کلوآٹے کا تھیلا 820 روپے ۔ سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ اور ننکانہ میں 820 روپے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھاملتان اورلودھراں میں دس کلوگرام تھیلے کا ریٹ 800 روپئے مقرر کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپو میں 800 روپے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ بہاولنگر،رحیم یارخان میں 790 روپئے ،لیہ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور بھکر میں 780 روپئے ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 780 روپے ، مظفر گڑھ 770 اورراجن پورمیں 760 روپے ، 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔