وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کابینہ میں توسیع کا غور

صوبائی کابینہ میں توسیع کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبائی کابینہ میں توسیع پر غور کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت 4 سے 5 ارکان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
جبکہ جنوبی پنجاب سے بھی 2 افراد کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کابینہ میں ایک سینیر وزیر، 17 وزرا، ایک مشیر اور 2 معاون خصوصی کے ساتھ ارکان کی تعداد 21 ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں