وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں مقیم افغان مہاجرین کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا

ملک میں مقیم افغان مہاجرین کی قسمت کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ افغان شہری جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) کا ثبوت ہے انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) سے شکایت کی تھی
کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران 70 ہزار افغان مہاجرین میں سے صرف 9 ہزار افغان شہریوں کو تیسرے ممالک میں بھیجا گیا ہے۔
کیونکہ کابینہ ان کے قیام کی مدت 6 ماہ یا ایک سال بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آج فیصلہ کرے گی
کہ افغان مہاجرین کو جاری کردہ رہائشی کارڈز کی مدت میں 6 ماہ یا ایک سال تک توسیع کی جائے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔